ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Disqualification راہل گاندھی جمہوریت کا بول بالا چاہتے ہیں، کانگریس - district pulwama President congress mohd anwar

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے کارڈینیٹر محمد مقبول نے کہا کہ راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے کے لیے جو سازش رچی تھی اس پر پورے ملک میں اب آوازیں اٹھنے لگی ہیں، کیونکہ موجودہ دور میں راہل گاندھی کی ضرورت ملکی سطح پر محسوس کی جا رہی ہے۔

راہل گاندھی جمہوریت کا بول بالا چاہتے ہیں، کانگریس

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 10:55 PM IST

راہل گاندھی جمہوریت کا بول بالا چاہتے ہیں، کانگریس

اونتی پورہ:بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں حزب مخالف آوازوں کو بزور بازو دبانا چاہتی ہے تاہم کانگریس ملک سمیت جموں وکشمیر میں بھاجپا کے ملک دشمن اور آئین دشمن ایجنڈے کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار پردیش کانگریس کے کارڈینیٹر محمد مقبول نے آج اونتی پورہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے راہل گاندھی کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دینے کے لیے جو سازش رچی تھی اس پر پورے ملک میں اب آوازیں اٹھنے لگی ہیں کیونکہ موجودہ دور میں راہل گاندھی کی ضرورت ملکی سطح پر محسوس کی جا رہی ہے اور جموں کشمیر عوام کے اندر بھی یہ جزبات ابھر رہے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ پانچ اگست 2019 کے فیصلے کے بعد جموں وکشمیر میں حالات تیزی سے بگڑ رہے ہیں اور ہماری شناخت کو یک قلم جنبش ہٹا دیا گیا ہے عوام کے اندر ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے ضلع صدر محمد انور بٹ نے بتایا کہ جلد ہی راہل گاندھی پارلیمنٹ سے بحال بھی ہوں گے کیونکہ اس کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں اس موقع پر صدر ایم سی اونتی پورہ شمیمہ رینہ اور پارٹی کے سینئر کارکنان بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پالیمنٹ سے رکنیت منسوخی کے بعد کانگریس نے اس معاملے کو بی جے پی کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔اور اس حوالے سے جموں وکشمیر میں کانگریس کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے علاوہ عوامی رابطہ مہم میں بھیلائی جارہی ہے تاکہ ملک میں گنگا جمنی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جمہوری اقدرار کا بول بالا نممکن بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification case راہل گاندھی کے معاملے میں اپوزیشن کانگرس کے ساتھ متحد، سلمان خورشید

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.