ضلع پلوامہ کے رہمو آستان پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج کے 53 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے آستان پورہ رہمو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد تلاشی کاروائی شروع کردی ہے۔
مقامی زرائع کے مطابق گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے اور علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے وہیں علاقے میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے تاہم ابھی تک عسکریت پسندوں سے کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔
خبر لکھے جانے تک سرچ آپریشن جاری ہے اور کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔