ETV Bharat / state

لینڈ مافیا کے خلاف پانپور تحصیل انتظامیہ کی انوکھی کارروائی - گراں قیمتوں پر فروخت

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں تحصیل انتظامیہ کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف انوکھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

لینڈ مافیا کے خلاف پانپور تحصیل انتظامیہ کی انوکھی کارروائی

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 4:21 PM IST

زرعی زمین خصوصاً ’’آبی اول‘‘ کو تعمیراتی کاموں میں استعمال میں لائے جانے کی ممانعت کے باوجود وادی کشمیر میں زرعی زمین کی بھرائی کرکے اس پر عمارتیں تعمیر کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے وادی میں زرعی زمین خصوصا ’’آبی اول‘‘ کا رقبہ سکڑتا جا رہا ہے۔

لینڈ مافیا کے خلاف پانپور تحصیل انتظامیہ کی انوکھی کارروائی

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں لینڈ مافیا اور زرعی زمین کی بھرائی کرنے والے افراد کے خلاف تحصیل انتظامیہ نے انوکھی کارروائی کرتے ہوئے بھرائی کے ارادے سے انڈیلی گئی مٹی کو مشینری کے ذریعے واپس اٹھا کر سرکاری کاموں کے استعمال میں لایا گیا۔

تحصیلدار پانپور کے مطابق تحصیل آفس پانپور کو بار بار یہ شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ پانپور کے کئی علاقوں میں زرعی زمین سمیت آبی ذخائر میں غیر قانونی طور مٹی انڈیل کر نہ صرف زمین کی ہئیت تبدیل کی جا رہی ہے بلکہ اسے گراں قیمتوں پر فروخت بھی کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈائون کا فائدہ اٹھا کر لینڈ مافیا کی جانب سے دوران شب اس طرح کی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

تحصیل انتظامیہ نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے قصبہ پانپور کے کئی علاقوں میں غیر قانونی طور زرعی اراضی اور آبی ذخائر میں انڈیلی گئی مٹی کو اٹھا کر اسے سرکاری کاموں میں استعمال میں لایا گیا وہیں اراضی مالکان کے خلاف لینڈ ریوینیو ایکٹ کے تحت کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

تحصیلدار پانپور نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کسی بھی فرد یا جماعت کو غیرقانونی طور زرعی اراضی یا آبی ذخائر کی ہئیت تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘‘

انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.