ETV Bharat / state

پانپور: مارکیٹ چیکینگ کے دوران دکانداروں پر لگایا گیا جرمانہ - زائد المیعاد اشاء ضبط

وادی کشمیر کے لیے شہہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل رہنے پر وادی میں اشیاء ضروریہ کی قلت کا اندیشہ رہتا ہے۔

پانپور: مارکیٹ چیکینگ کے دوران دکانداروں سے جرمانہ وصول

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 7:48 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ مسلسل بند ہونے کی وجہ سے وادی میں اشیائے خوردنی خاص کر سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ وہیں، بعض دکانداروں کے متعلق گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایات موصول ہونے کے بعد قصبہ پانپور میں محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کے افسران نے پانپور کے کئی بازاروں میں چیکنگ کی۔

گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور زائد المیعاد اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کروتے ہوئے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں محکمہ امور صارفین، تحصیل انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی پانپور نے ہفتہ کو کئی بازاروں میں دکانداروں کی چیکنگ عمل میں لائی۔

پانپور: مارکیٹ چیکینگ کے دوران دکانداروں سے جرمانہ وصول

اس دوران افسران نے کئی دکانداروں سے زائد المیعاد اشاء ضبط کرکے انہیں موقع پر ہی ضائع کر دیا اس کے علاوہ گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے دکانداروں سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے محکمہ فوڈ اینڈ سیفٹی کے افسر نے بتایا کہ غیر معیاری غذائی اجناس کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہوں نے تین مختلف مقامات پر نمونے جمع کرکے انہیں جموں کی لیبارٹی کو ٹیسٹ کرنے کے لیے روانہ کر دئے۔

انہوں نے دکانداروں سے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخوں کے حساب سے ہی اشیاء فروخت کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.