ETV Bharat / state

پلوامہ: یوم جمہوریہ کی تقریب پر لڈی شاہ کا منظوم پیغام - LadiShah from Pulwama

72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

پلوامہ: یوم جمہوریہ کی تقریب پر لڈی شاہ کا منظوم پیغام

author img

By

Published : Jan 26, 2021, 4:28 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے پولیس لائنز میں منعقد ہوئی یوم جمہوریہ کی تقریب میں کئی رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ اس تقریب کے دوران ایک مقامی لڑکی نے ثقافتی پروگرام ’لڈی شاہ‘ پیش کرخوب داد و تحسین وصول کی۔

72ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والی سائقہ نامی ایک مقامی لڑکی نے صحت، عالمی وبا کورونا وارئس اور ویکسین سے متعلق ’لڈی شاہ‘ کے ذریعے منظوم کلام پیش کر کے آگہی پیدا کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سائقہ رشید نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ’لڈی شاہ‘ کے ذریعے اپنا پیغام پہنچاتی ہوئی سرینگر کی ایک لڑکی کو دیکھا تو ان کے اندر بھی ہمت پیدا ہوئی اور انہوں نے اس صنف کے ذریعے عوام کو آگاہ کرنے کی ٹھان لی۔

مزید پڑھیں؛ کشمیری 2 جی انٹرنیٹ سے بھی محروم

انہوں نے مزید کہا کہ وہ موضوع و کلام از خود منتخب کر کے اور اساتذہ کی مدد اور تصحیح کے بعد ہی ’لڈی شاہ‘ کے ذریعے مختلف موضوعات پر عوام سے مخاطب ہوتی ہیں۔

سائقہ رشید ضلع پلوامہ کے پترگام سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ اس سے قبل بھی وادی و بیرون وادی کئی ثقافتی پروگرامز میں ’لڈی شاہ‘ کے طور پر شرکت کر کے داد تحسین وصول کر چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.