ETV Bharat / state

ترال: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں دوران شب قویل علاقے میں شبانہ آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا، تاہم آگ کی اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترال: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
ترال: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر
author img

By

Published : Oct 26, 2021, 2:27 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال کے قویل علاقے میں دوران شب ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً رہائشی مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔

ترال: شبانہ آتشزدگی میں رہائشی مکان خاکستر

مقامی باشندوں کے مطابق رات کے قریباً بارہ بجے مرحوم اسد اللہ بٹ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوئے جس کے بعد پوری بستی گھروں سے باہر آگئی اور آگ کو بجھانے کی کوشش میں جٹ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران مکان اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے۔

مرحوم اسد اللہ کی بیوہ (متاثرہ) نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی اس ہولناک واردات نے انہیں گداگر بناکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر میں موجود لاکھوں روپیے مالیت کی املاک آناً فاناً راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔

درد بھرے لہجے میں انہوں نے انتظامیہ اور صاحب ثروت افراد سے امداد کی اپیل کی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے قویل جاکر متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور انہیں فوری امداد بھی فراہم کی، تاہم مقامی باشندوں نے مطالبہ کیا کہ سرما سے قبل ہی متاثرہ کنبے کے لیے مکان تعمیر کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.