پلوامہ کے وشبگ محلے کے لوگوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار محکمہ پی ایچ آئی سے رابطہ کیا لیکن اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔ وہیں، مظاہرین نے پی ایچ آئی کے اعلی حکام کے علاوہ ڈی سی پلوامہ سے اپیل کی کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔'
اس حوالے سے ایک مقامی شخص منظور احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے محلہ کے لیے محمکہ کی جانب سے پائپ کو منظور دی گئی ہے تاہم وہ ابھی تک نہیں لگائے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہمارے محلے میں پانی کی قلت ہو رہی ہے۔
اس حوالے سے اسسٹنٹ ایگزیکیٹو انجینئر پی ایچ ای پلوامہ بالی سنگھ نے کہا کہ 'اس پورے علاقہ کے لیے ایک اسکیم کے تحت نئے پائپ ڈلوانے کے لیے ہم نے تین بار ٹینڈر نوٹس نکالا ہے، تاہم کسی نے بھی کام کرنے کا ٹھیکا نہیں لیا ہے۔ وہیں، ہم اس محلے کو جتنی جلدی ہو سکے گا پانی فراہم کرانے کی کوشش کریں گے۔'