ETV Bharat / state

Meeting with Retired Policemen: پلوامہ پولیس نے کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ

author img

By

Published : Sep 6, 2022, 11:08 AM IST

پلوامہ پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ میں ریٹائرڈ پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور کئی معاملات پر بات چیت کی۔ Meeting Held at District Police Lines Pulwama

Meeting with Retired Policemen: پلوامہ پولیس نے کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ
Meeting with Retired Policemen: پلوامہ پولیس نے کی ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ

پلوامہ: فلاحی اقدامات کا جائزہ لینے اور ریٹائر ہوئے پولیس اہلکاروں کی شکایات کے ازالے کے لیے پولیس ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن (نان گزیٹیڈ) کی ایک میٹنگ ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ ڈی وائی ایس پی پلوامہ سمیت دیگر پولیس افسران بھی میٹنگ میں شریک تھے۔ میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی پلوامہ نے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان سے کہا کہ وہ اپنے آپ کو کبھی تنہا محسوس نہ کریں۔ Rendezvous with Retired Policemen in Pulwama

ایس ایس پی نے یہ بھی کہا کہ وہ (ریٹائرڈ پولیس اہلکار) اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔ ملاقات کے دوران ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں نے مختلف مسائل سے پولیس افسران کو آگاہ کیا۔ چیئرنگ آفیسر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔Pulwama Police Meet with Retired Cops

میٹنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ ریٹائر ہونے والوں کی قیمتی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جاتا ہے اور وہ سمارٹ پولیسنگ میں پولیس افسران کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کر سکتے ہیں۔ ’’پولیس تنظیم میں ان کے لیے بہت عزت کی جاتی ہے کیونکہ انہوں نے طویل خدمات انجام دی ہیں اور تنظیم کے لیے نام کمانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: جموں میں سبکدوش پولیس اہلکاروں کا احتجاج

اجلاس شکریہ کے کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اس یقین دہانی کے ساتھ کہ ریٹائر ہونے والوں کی شکایات کے ازالے کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے اجلاس مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.