ETV Bharat / state

پلوامہ: مغویہ نابالغ لڑکی دو دن میں بازیاب - فرقان قادری

پلوامہ پولیس نے دو دنوں کے اندر اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو کلپورہ علاقے سے بازیاب کرکے اغوا کار کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 8:11 PM IST

گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو پولیس اسٹیشن لیتر میں ایک مقامی شخص نے اپنی نابالغ بچی کو اغوا کیے جانے کی تحریری شکایت درج کی تھی۔

اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کے والد نے کھیلن، پلوامہ کے رہائشی شوکت احمد وانی ولد عبدالرشید وانی پر نابالغ بچی کو اغوا کیے جانے کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس نے اس ضمن میں ایک ایف آئی آر نمبر 103/2021 درج کرکے فوری طور پر کارروائی شروع کردی۔

ایس ڈی پی او لیتر فرقان قادری کی نگرانی میں ایک خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مغویہ لڑکی کی بازیابی کے لیے مختلف مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ عسکریت پسند گرفتار

سخت کوششوں کے بعد پولیس ٹیم نے اغوا کی گئی نابالغ لڑکی کو کلپورہ علاقے سے بازیاب کرکے اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: عسکریت پسندوں کے تین معاون گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد مغویہ لڑکی کو اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا۔ اس ضمن میں میں مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.