ETV Bharat / state

'پولیس عوام کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے' - جموں و کشمیر پولیس

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے آری پل، ترال علاقے میں جمعرات کو پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

ترال میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد
ترال میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 5, 2020, 6:21 PM IST

پولیس اور عوام کے درمیان بہتر تال میل کو بنائے رکھنے اور عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے لیے جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پلوامہ میں ترال علاقے کے دور افتادہ گاوں آری پل پولیس چوکی میں ایک عوامی دربار منعقد کیا۔

ترال میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد

پولیس پبلک میٹنگ میں ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ مقامی ائمہ مساجد، اوقاف ممبران، نمبرداروں اور چوکیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شمولیت کی۔

پولیس پبلک میٹنگ کے دوران عوام کی جانب سے کئی معاملات اجاگر کیے گئے جن کو پولیس افسران نے غور سے سننے کے بعد متعلق حکام تک پہنچانے اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ نے بتایا کہ ’’پولیس عوام کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس میٹنگ کا انعقاد اسی لیے کیا گیا تھا تاکہ عوام اور پولیس کے روابط اور تعلقات کو مزید تقویت پہنچے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.