پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جموں و کشمیر پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پلوامہ سمیت دیگر سبھی پولیس اداروں میں ’’یوم آئین‘‘ کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام کیا۔ اس حوالہ سے ضلع میں سب سے بڑی تقریب ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقد ہوئی۔ ڈی پی ایل پلوامہ سمیت دیگر تقاریب میں شرکت کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں نے آئین کے تئیں وفاداری کا خصوصی عہد کیا۔ Programme in pulwama on Constitution Day
ڈی پی ایل پلوامہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ایس ایس پی پلوامہ، غلام جیلانی وانی، نے آئین کی نسبت سبھی پولیس اہلکاروں کو وفاداری کا حلف دلایا۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے بھارت کے خودمختار، سیکولر اور جمہوری نظام کو مضبوط بنانے، سبھی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ہر وقت آئین کا پاس و لحاظ کرنے کا عہد کیا۔
دریں اثناء، ضلع پلوامہ میں پولیس کے علاوہ سول انتظامیہ نے بھی ’’یوم آئین‘‘ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد عمل میں لایا۔
مزید پڑھیں: Constitution Day in Ramban رامبن میں یوم آئین منایا گیا