ETV Bharat / state

پانپور: غلط پارکنگ کے خلاف میونسپل حکام کی کارروائی - لوگوں کو مشکلات

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں غلط پارکنگ کے خلاف میونسپلٹی نے کارروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا نکالی جبکہ بعض ڈرائیوروں پر جرمانہ بھی عائد کیا ۔

پانپور: غلط پارکنگ کے خلاف میونسپل حکام کی کارروائی

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 6:05 PM IST

جموں وکشمیر کے قصبہ پانپور میں غلط پارکنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف پانپور میونسپلٹی نے کارروائی جاری رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف وررزی اور غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیوروں سے جرمانہ وصول کیا۔

پانپور: غلط پارکنگ کے خلاف میونسپل حکام کی کارروائی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف یہ مہم تحصیل انتظامیہ اور میونسپلکمیٹی پانپور نے مشترکہ طور انجام دی۔

اس مہم کے تحت قصبہ کے مختلف مقامات سے اُن گاڑیوں کو ہٹایا گیا جو غلط طریقے سے پارک کی گئی تھیں۔ وہیں مہم میں شریک اہلکاروں نے کئی گاڑیوں کے ٹائروں سے ہوا بھی نکالی اور غلط پارکنگ کرنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ ’’اگر انہوں نے آگے سے غلط جگہ گاڑی پارک کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میونسپل حکام نے بتایا کہ ’’سڑکوں پر غلط طریقے سے گاڑیاں پارک کرنے سے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جس وجہ سے عام مسافروں اور راہگیروں کو چلنے پھیرنے میں بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: ’پارکنگ کی عدم دستیابی ٹریفک جام کی اصل وجہ‘

انہوں نے قصبہ میں پارکنگ کی قلت کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ’’غلط پارکنگ سے اجناب کریں خاص طور سڑکوں پر اپنی گاڑیوں کو پارک نہ کریں جس کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

انہوں نے سڑکوں کے کنارے اور غلط مقامات پر گاڑیاں پارک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.