ETV Bharat / state

Work On NH444 Stopped زمین معاوضہ واگزار نہ ہونے کے سبب زمین داروں نے سڑک کا کام روک دیا - پلوامہ میں زمین داروں کا احتجاج

پلوامہ کے گڈرو علاقہ کے زمین داروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں قومی شاہراہ 444 کے لیے جو سرکار نے زمین حاصل کی لیکن ابھی ےک سرکار نے زمین داروں کو معقول معاضہ ادا نہیں کیا گیا۔

pulwama-landlords-stopped-work-on-nh-444-due-to-non-payment-of-land-compensation
زمین معاوضہ واگزار نہ ہونے کے سبب زمین داروں نے سڑک کا کام روک دیا
author img

By

Published : Apr 20, 2023, 10:49 PM IST

زمین معاوضہ واگزار نہ ہونے کے سبب زمین داروں نے سڑک کا کام روک دیا

پلوامہ:وادی کشمیر میں اس وقت مرکزی سرکار کی جانب سے سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے اور کشمیر کو کنیا کماری کے ساتھ سڑک رابطے کے ذریعے ملانے کی کوشش جاری ہے۔ اس ضمن میں سرکار نے ایک نئے قومی شاہراہ کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا جو جنوبی کشمیر کے کئی اضلاع سے ہوتے ہوئے جا رہی ہے۔اس پروجیکٹ کو اگرچہ سال 2017 میں منظوری ملی تھی اور تقریبا آٹھ سالوں سے اس پر کام جاری ہے۔
یہ قومی شاہراہ ضلع پلوامہ کے نو دیہاتوں سے گزرتے ہے اور اج جبکہ اس قومی شاہراہ پر ضلع کے گڈورہ کے مقام پر کام شروع کیا گیا تو مقامی آبادی کے ساتھ دیگر علاقے کے لوگوں نے کام کو روکا جبکہ انہوں نے اس موقع پر احتجاج بھی درج کیا۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک تو ان کی زمین کا پورا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا جس کے خلاف انہوں نے احتجاج اور کام کو روکا۔اس موقع پر مقامی زمین داروں نے کہا کہ قومی شاہراہ 444 سڑک بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس سڑک کی چوڑھائی 129 فٹ ہے لیکن ہمیں 80 فٹ کا ہی معاوضہ دیا گیا ہیں۔

مزید پڑھیں: Gadkari Inspects Work on Zojila Tunnel امرناتھ یاترا کے لئے علیحده سڑک کی تعمیر کی جائے گی، نتن گڈکری
انہوں نے کہا اب اگرچہ ہم نے سرکار کو یہ زمین سونپی ہے لیکن اس کا پورہ معاوضہ نہیں دیا گیا جس کو لیکر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہے۔انہوں نے کہا ہمارے بچوں کے لئے یہ زمین ایک سہارا تھا لیکن اب سرکار نے سڑک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم نے سرکار کو زمین دی تھی لیکن سرکار نے زمین لی پر ابھی تک اس زمین کا معاوضہ تین ماہ گزارنے کے باوجود بھی ادا نہیں کیا گیا۔اس موقع پر پروجیکٹ سرکل ڈویژن R&B کے ایک عہدیدار نے بات کرتے ہوئے کہا آج جب محکمہ نے گڈورہ کے مقامی پر کام شروع کیا تو علاقے کے کسانوں نے کام کو روکا۔انہوں نے کہا کہ زمین دار کے مطابق انہیں ابھی تک سرکار نے زمین کا پورا معاوضہ واگزار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو افسران کی نوٹس میں لائے گئے اور اس مسئلے کا حل جلد کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.