ETV Bharat / state

شبانہ آتشزدگی میں اسکولی عمارت خاکستر - محکمہ تعلیم

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں شبانہ آتشزدگی میں مڈل اسکول وانپورہ کی عمارت اور اس میں موجود لاکھوں روپے کا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

شبانہ آتشزدگی میں اسکولی عمارت خاکستر
شبانہ آتشزدگی میں اسکولی عمارت خاکستر
author img

By

Published : Aug 14, 2021, 2:57 PM IST

ضلع پلوامہ میں جمعہ کی شام گورنمنٹ مڈل اسکول ہنی پورہ، وانپورہ میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فاناً پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

شبانہ آتشزدگی میں اسکولی عمارت خاکستر

اسکول میں آگ کی خبر پھیلتے ہی مقامی باشندوں، پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم آتشزدگی کے سبب اسکولی عمارت خاکستر ہو گئی اور اسکول میں موجودہ لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام اسکولی عمارت سے اچانک آگ کے شعلے بلند ہو گئے، انہوں نے پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ کو فوری طور اطلاع دی تاہم اس دوران آگ نے پوری عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ قریب تین دہائیاں قبل قائم کیے گئے اسکول سے ہزاروں افراد علم کے نور سے منور ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی عمارت خاکستر ہونے کے سبب طلبہ کی پڑھائی اثر انداز ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں؛ سرکاری نوکری سے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد، برہان وانی کے والد کا بیان

انہوں نے انتظامیہ خصوصا محکمہ تعلیم سے اسکولی عمارت کی تعمیر و تجدید کا کام فوری طور شروع کیے جانے کا مطالبہ کیا۔

پلوامہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.