احسان فاؤنڈیشن جموں وکشمیر نامی ایک رضا کار تنظیم نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوش جموں وکشمیر کے باہمی اشتراک سے جنوبی کشمیر کے نوپورہ ، ترال میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔
طبی کیمپ میں درجنوں مقامی افراد کا معائنہ کرنے کے علاوہ معالجین نے ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی مفت تقسیم کی۔
عوامی حلقوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر رضا کار تنظیم کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا کار تنظیم کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ قصبہ ترال کے نوپورہ جیسے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کے فقدان کے پیش نظر انہوں نے اس طرح کے کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔
مزید پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی کے رجسٹرار انسا ایوارڈ سے سرفراز
انہوں نے مزید کہا کہ طبی کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کرنے اور ادویات مفت تقسیم کرنے کے علاوہ لوگوں کو کورونا وائرس سے متعلق بھی جانکاری دی گئی۔