پلوامہ:خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے مرکزی حکومت نے کئی طرح کی اسکیمیں متعارف کی ہے۔ وہیں جموں وکشمیر انتظامیہ نے بھی ان اسکمیوں کو زمینی سطح پر لاگو کر کے خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔Schemes For Unemployed Youths
رواں برس محمکہ زراعت نے مشروم ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت ضلع پلوامہ کی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش کی ہے۔ محمکہ نے ضلع بھر میں مرکزی اسکیم کے تحت 40 مشروم یونٹس تقسیم کئے جن میں 27 یونٹس تعلیم یافتہ خواتین میں تقسیم کیے گئے۔ Women Empowerment In Pulwama
مشروم کے 7 یونیٹس پلوامہ کے رہمو علاقے میں قائم کیے گئے ہیں جہاں لڑکیاں پڑھائی کے ساتھ ساتھ ان یونیٹس کی دیکھ بھال کرتے ہوئے روزگار حاصل کررہی ہیں۔ Mushroom Cultivation In Pulwama
مشرونم یونیٹس چلانے والی ایک خاتون نے اس حوالے سے بتایا کہ ان یوٹینس کے قائم کرنے کے لئے محمکہ ایگرکلچر نے انہیں ٹریننگ دی اور پابندی کے ساتھ دیگر جانکاری بھی فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا ان مشروم یونٹس سے ہم اپنا روزگار کما سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے دیگر خواتین کو بھی آگے آنا چاہئے تاکہ وہ بھی روزگار حاصل کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ: مشروم کی کاشتکاری میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع Mushroom Farming
وییں مشروم ڈویلپمنٹ اسکیم کے ضلع افسر شوکت احمد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےجموں و کشمیر انتطامیہ سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امسال ضلع پلوامہ میں سبسڈی پر 40 مشروم یونٹس تقسیم کیے گئے جن میں سے 27 یونٹس خواتین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر میں سال در سال بے روزگاری میں کافی حد تک اضافہ ہورہا ہے جس پر قابو پانے کے لئے مرکزی حکومت نے کئی سرکاری اسکمیں متعارف کی،تاکہ پڑھے لکھے نوجوان خود کے لیے اور دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Ganderal Mushroom Grower Girl ایوارڈ یافتہ کامیاب مشروم کاشت کار "عربا شفیق صدیقی "