ضلع پلوامہ کو آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ ڈی جی جی آئی کے آغاز کے بعد کشمیر ڈویژن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ضلع قرار دیا گیا ہے۔Pulwama District Tops Good Governance Index
انہوں نے کہا ضلع کے سبھی افسران نے اچھا کام کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا منشور بھی ہے کہ لوگوں کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔Union Home Minister Amit Shah virtually releases the District Good Governance Index
سجاد رینا نے کہا کہ 'ہم نے لوگوں کے لئے کام کیا اور مرکز کی طرح دی جانے والی اسکیموں کو ہم نے عام لوگوں تک پہنچایا۔'
انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ پورے ملک میں بد نام تھا، ہم کوشش کررہے کہ ضلع پلوامہ کا بدنام کا داغ ہٹنا چاہے جس کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ''وادی کے لوگوں کو نہ دفعہ 370 یا 35 اے چاہتے ہے، لوگوں کو بس روزگار کے ساتھ وادی میں ترقی چاہئے۔''
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ ضلع پلوامہ میں میٹرنیٹی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کرے ۔
- یہ بھی پڑھیں : BJP Leader on Surya Namaskar: مذہب کی آڑ میں کچھ سیاستدان کشمیر میں منافرت پھیلا رہے ہیں
واضح رہے کہ امت شاہ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ضلعی گڈ گورننس انڈیکس کا آغاز کیا۔