ETV Bharat / state

پلوامہ: بنیادی سہولیات کے فقدان پر ضلع سرپنچ ایسوسیشن برہم

ضلع سرپنچ ایسوسی ایشن کے صدر چودھری یار محمد پسوال نے بلاک اچھگوزہ کی رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے اور علاقے کی بنیادی سہولیات کے فقدان پر انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

Pulwama: District Sarpanch Association angry over lack of basic facilities
پلوامہ: بنیادی سہولیات نہ ملنے پر ضلع سرپنچ ایسوسیشن نے برہمی کا اظہار کیا
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 7:14 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ضلع سرپنچ ایسوسیشن کے صدر چودھری یار محمد پسوال نے کہا کہ بلاک اچھ گوزہ سے وابستہ سنگروانی، لسڈبن، واسن مرگ، کھیگام، سونہ بنجر، آڑی تراگ، کنی گام وغیرہ کی رابطہ سڑکوں سے ابھی تک پوری طرح برف نہیں ہٹائی گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنگر ونی میں پینے کے پانی کی سخت قلت پائی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو برف پگھلا کر کھانا پکانے اور پینے کیلئے پانی کا انتظام کرنے پر مجبور ہے جبکہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے بجلی بھی غائب ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ پلوامہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلاک اچھ گوزہ بلخصوص علاقہ سنگرونی میں لوگوں کو بنیادی سہولیات پہنچانے کے لئے انتظامیہ فوری طور پر اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: برفباری کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.