ETV Bharat / state

پلوامہ: فوج کے اشتراک سے ٹہاب علاقے میں صفائی مہم - صفائی کو نصف ایمان کا درجہ

ضلع پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں ’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے حوالے سے فوج کی 55 آر آر نے مقامی باشندوں کے اشتراک سے صفائی مہم کا آغاز کیا۔

پلوامہ: فوج کے اشتراک سے ٹہاب علاقے میں صفائی مہم

author img

By

Published : Nov 7, 2020, 4:52 PM IST

’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے تناظر میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فوج نے مقامی باشندوں کے اشتراک سے ٹہاب علاقے میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔

فوج کے مطابق گورنمنٹ بائز ہائی اسکول ٹہاب سے شروع کی گئی مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

پلوامہ: فوج کے اشتراک سے ٹہاب علاقے میں صفائی مہم

فوج کی 55آر آر کی جانب سے چلائی گئی صفائی مہم میں نمبرداروں اور سرپنچوں کے علاوہ مقامی باشندوں نے بھی حصہ لیا۔

اس موقع پر مقامی باشندوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسلام میں صفائی کو نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے، اور ہمیں صفائی مہم کے ذریعے دنیوی اور اخروی دونوں فائدے حاصل ہو رہے ہیں۔‘‘

ٹہاب کی عوام نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لوگوں سے بھی آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.