ETV Bharat / state

پلوامہ: سڑکوں کی تعمیر میں ناقص اشیاء کے استعمال سے عوام پریشان - پلوامہ میں سڑکوں کی تعمیر

ضلع پلوامہ کے بیگم باغ کاکاپورہ علاقے کے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص تعمیراتی اشیاء استعمال کیے جانے پر مقامی لوگوں نے محکمۂ آر اینڈ بی کے خلاف غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر کو ابھی دو دن بھی نہیں ہوئے کہ اس میں چھوٹے چھوٹے گڑھے ہونے لگے ہیں۔

سڑکوں کی تعمیر میں ناقص اشیاء کے استعمال سے عوام پریشان

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 5:33 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بیگم باغ کاکاپورہ علاقے کے لوگوں نے محکمۂ آر اینڈ بی کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بیگم باغ کاکاپوہ علاقے کے لوگوں نے محکمۂ آر اینڈ بی پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمۂ نے سڑکوں کی تعمیر میں ناقص اور خراب تعمیراتی اشیاء کا استعمال کیا ہے۔

سڑکوں کی تعمیر میں ناقص اشیاء کے استعمال سے عوام پریشان

علاقے کے لوگوں کے مطابق اس سڑک پر محکمۂ آر اینڈ بی نے تقریبا چار سال کے بعد تارکول بچھایا ہے، تاہم ابھی چند دن بھی نہیں گزرے ہیں کہ اس سڑک پر چھوٹے چھوٹے گڑھے ہونے لگے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کے محکمہ نے اس سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعمال کیا ہے۔

وہیں سڑک کے دونوں اطراف میں محکمہ نے مٹی ڈالی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آتی ہے۔ ساتھ ہی بارش ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو بھی اس سڑک سے گزرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے میں بیگم باغ کاکاپورہ کے رہائشی نذیر احمد نے بتایا کہ محکمۂ آر اینڈ بی نے چند روز قبل ہی اس سڑک کی تعمیر کو مکمل کیا ہے۔ تارکول بچھایا گیا ہے لیکن ان چند دنوں میں ہی سڑک پر چھوٹے چھوٹے گڑھے ہونے لگے ہیں۔

مزید پڑھیں:آنگن واڑی ملازماوں کو بحال کیا جائے: اوتار سنگھ ترالی

وہیں اسی علاقے کے رہنے والے دیگر مقامی شخص منصور احمد نے کہا کہ محکمہ نے سڑک کے دونوں اطراف مٹی ڈالی ہوئی ہے۔ بارش ہوتے ہی سڑک پر عام لوگوں کا چلنا پھرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کا بھی چلنا پھرنا اس سڑک پر مشکل ہے کیونکہ گاڑیاں مٹی میں پھنس جاتی ہے۔

وہیں جب ای ٹی وی بھارت نے یہ معاملہ محکمۂ آر اینڈ بی کے افسران کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے یقین دلایا کہ اگر واقعی اس میں کسی قسم کی کوتاہی برتی گئی ہوگی اور جو بھی اس میں ملوث ہوں گے تو ان خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے اس مسئلے کو جلداز جلد حل کریں تاکہ آنے والے سردیوں کے ایام میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.