جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ پیش آیا، اس حادثے میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک اے ایس آئی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ضلع اننت ناگ کے رہنے والے نظیر احمد صوفی ولد ثنا اللہ صوفی نامی اے ایس آئی اس وقت حادثہ کا شکار ہوگئے جب وہ اونتی پورہ میں موٹر سائیکل سے کہیں جا رہے تھے۔ ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی، جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
مقامی لوگوں نے انہیں زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا۔ تاہم ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سبھی قانونی کاروائیاں پوری کرنے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔