تفصیلات کے مطابق اونتی پورہ میں پولیس نے منشیات مخالف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اب تک درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے آج ایک اہم پیش رفت میں پانچ منشیات فروشوں کے خلاف پی ایس اے لگایا گیا ہے۔
ایس ڈی پی او اونتی پورہ اعجاز چودھری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان منشیات فروشوں میں چار کا تعلق چرسو سے جبکہ ایک کا رینزی پورہ گاوں سے ہے۔
'عسکریت پسند ورچوول نمبرات کا استعمال کر رہے ہیں'
اعجاز چودھری کے مطابق وہ اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کو منشیات سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں جسکے لیے عوام کو بھی تعاون فراہم کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران وادی کشمیر میں منشیات کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 18سال سے 30سال کے درمیان نوجوان منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور ہر روز ان میں اضافہ ہورہا ہے۔