ضلع پلوامہ کے قصبہ کھریو میں پانی کی شدید قلت Shortage Of Drinking Water in Pulwama کے خلاف مقامی لوگوں نے سخت احتجاجی مظاہرہ Protest Against Water Shortage کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں نہ انسانوں کے لئے اور نا ہی جانوروں کے لئے پینے کا صاف پانی دستیاب ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ محکمۂ پی ایچ ای Department of PHE نے تقریباً پانچ سال قبل علاقے میں ایک پمپ شیڈ بھی بنایا لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد اس پمپ شیڈ کو مکمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کئی بار اس معاملے کو متعلقہ محکمہ کے افسران کی نوٹس میں لایا گیا لیکن انہوں نے اس معاملے کو نظر انداز کر دیا۔
مظاہرین نے کہا کہ پانی کی شدید قلت Water Shortage کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب انہیں یا تو پینے کا صاف پانی Shortage Of Drinking Water مہیا کرایا جائے یا انہیں دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Residents stage protest against water shortage: پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انہیں پینے کا پانی Drinking Water فراہم کیا جائے تاکہ قصبہ کی ایک بڑی آبادی کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔