ETV Bharat / state

World Unani Medicine Day : عالمی یونانی میڈیسن ڈے کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد - یونانی ادویات کی اہمیت اور افادیت پلوامہ میں تقریب

ضلع پلوامہ میں آیوش ہسپتال کی تعمیر AYUSH Hospital in Pulwamaکے حوالے سے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں جلد ہی آیوش ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

عالمی یونانی میڈیسن ڈے کی نسبت سے پلوامہ میں تقریب منعقد

author img

By

Published : Feb 11, 2022, 7:47 PM IST

چھٹے ورلڈ یونانی میڈیسن ڈے World Unani Medicine Day کی مناسبت سے جمعہ کو ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج میں ایک تقریب کا اہتمام Program in Pulwama on World Unani Medicine Dayکیا گیا۔

پروگرام کے دوران مقررین نے یونانی طرز علاج پر روشنی ڈالتے ہوئے محکمہ آیوش (انڈین سسٹم آف میڈیسن) کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’آیوش نے نہ صرف شہری بلکہ دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں جاکر لوگوں کو ادویات فراہم کی ہیں، جس کی وجہ سے غریب اور مفلوک الحال مریضوں طبی اعتبار سے کافی فائدہ حاصل ہوا ہے۔‘‘

تقریب کے دوران محکمہ آیوش کے ضلع افسر (پلوامہ) نے یونانی ادویات کی اہمیت اور افادیت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یونانی طرز علاج ملکی سطح پر عام ہو رہا ہے اور یونانی ادویات ذیلی اثرات سے پاک ہیں۔‘‘ انہوں نے عوام سے یونانی طرز علاج کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر عبدلعزیز شیخ ، ضلع افسر آیوش علی محمد اور پرنسپل ڈگری کالج پلوامہ کے علاوہ آیوش سے وابستہ دیگر افسران نے شرکت کی۔

پروگرام کے آخر میں ضلع پلوامہ سے وابستہ صحافیوں کو خصوصی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ آیوش افسران نے کہا کہ صحافیوں نے آیوش اور یونانی طرز علاج کے بارے میں لوگوں تک جانکاری پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پلوامہ کے سبھی آیوش مراکز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔

ضلع میں آیوش ہسپتال AYUSH Hospital in Pulwamaتعمیر کیے جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہا وہ اعلیٰ حکام سے اس بارے میں جلد ہی گفتگو کریں گے، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ضلع پلوامہ میں جلد ہی آیوش ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.