جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور شوپیاں میں ہونے والے تصادم کے سلسلے میں جنرل کمانڈنگ آفیسر (جی او سی) وکٹر فورس اے سین گپتا نے آج اونتی پورہ ہیڈ کواٹر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیلورہ شوپیاں اورپلوامہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سات عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے جبکہ ایک عسکریت پسند نے فوج کے سامنے خود سپردگی کر دی۔
انہوں نے کہا ان آپریشنز کو کامیاب تصور کیا جا سکتا ہے کیونکہ ان آپریشنز میں کسی عام شہری کو کوٸی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
جنرل کمانڈرنگ آفیسر نے بتایا کہ 'ایک فوجی جوان کا شہید ہونا فوج کی بدقسمتی ہے۔ جی او سی وکٹر فورس نے کہا کہ ہلاک شدہ عسکریت پسند سیکیورٹی فورسز کے علاوہ عام لوگوں کو بہت تنگ کیا کرتے تھے'۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ میں تصادم: تین عسکریت پسند اور ایک جوان ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ ان عسکریت پسندوں کے مارے جانے سے جنوبی کشمیر میں امن و امان قاٸم ہو سکتا ہے اور ملیٹنسی میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔
جی او سی نے کہا کہ اس سال فوج نے کٸی سارے کامیاب آپریشنز انجام دئے ہیں جن میں بڑے بڑے عسکری کمانڑرز کو ہلاک کیا گیا ہے۔