جموں و کشمیر کے سب ضلع ترال کے گاؤں نہر کی آبادی محکمہ بجلی کی غیر تسلی بخش خدمات کی وجہ سے نالاں ہے۔
لوگوں نے علاقے میں بجلی کی ترسیلی لائن کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ مشتعل رہائشیوں نے بتایا ہے کہ خستہ حال کھمبے اور جھنجھٹ کے تاروں سے ہر وقت مقامی لوگوں کو خطرہ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں میں سوبھاگیہ اسکیم کے تحت نیا ٹرانسفارمر اور ٹرانسمیشن لائن لگائے ہوئے ایک سال گزر گیا ہے لیکن انہیں فعال بنانے کے لئے ابھی تک کچھ نہیں کیا جاسکا ہے۔
مقامی لوگوں نے معاملے میں اعلی سطح پر فوری مداخلت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان کی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ ترال علاقے میں مختلف گاؤں کے اندر مرکزی معاونت والی اسکیم سوبھاگیہ اسکییم کے تحت ٹرانسفارمر نصب تو کیے ہیں مگر بجلی اب تک نایاب ہے۔