پلوامہ: اسلامی کیلنڈر میں نئے سال کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔ اس بار محرم الحرام کی پہلی تاریخ 31 اگست بروز اتوار سے ہوگی جس کے بعد اسلامی ہجری 1444 کا آغاز بھی ہوجائے گا۔ جب کہ یوم عاشورہ 9 اگست کو منایا جائے گا۔ اس ضمن میں وادی بھر کے شیعہ فرقے سے وابستہ افراد ان ایام کے دوران عزاداری کے جلوس نکالتے ہیں اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ دس محرم تک جاری رہتا ہے۔ ان ایام کے دوران امام باڑگاہوں کو سجایا جاتا اور ان علاقوں کے اردگرد صاف صفائی کی جاتی ہے۔
آج کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے ضلع پلوامہ کے گانگوہ علاقہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوراں لیڈران نے محرم کے پیش نظر کیے گئے انتظامیہ کا جائزہ لیا ساتھ ہی انتطامیہ سے لوگوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔Muharram Preparation in Pulwama
پی ڈی پی کے ضلع صدر و ڈی ڈی سی چیئرمین باری اندرابی نے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وہیں بی جے پی کے ضلع صدر و بی ڈی سی چیئرمین لاسی پورہ سجاد رینا اور جنرل سیکرٹری و بی ڈی سی وائس چیئرمین بلاک پلوامہ سرور ملک نے گانگوہ علاقے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ان کے درپیش مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مزید پڑھیں:
جنرل سیکرٹری و بی ڈی سی وائس چیئرمین بلاک پلوامہ سرور ملک نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایام محرم شروع ہو چکے ہیں۔ اس دوران علاقے کے لوگوں کو کئی مسائل کا سامنا رہتا جس کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ وہیں بی جے پی کے ضلع صدر و بی ڈی سی چیئرمین لاسی پورہ سجاد رینا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ان ایام کے دوران ان لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ان کے بارے میں جانکاری حاصل کی اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ان ایام کے دوران پانی، بجلی اور دیگر چیزوں کی سپلائی کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔