ETV Bharat / state

اونتی پورہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34 گاڑیاں ضبط - گاڑیاں لاک ڈاؤن کے باوجود چل رہی تھیں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں لاک ڈاؤن کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے پولیس سخت کارروائی کر رہی ہے۔ یہاں پر پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

police seized 34 vehicles for violating lockdown in awantipora pulwama jammu kashmir
اونتی پورہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34 گاڑیاں ضبط
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 10:25 PM IST

Updated : Jul 26, 2020, 11:17 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے آج 34 گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

اونتی پورہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 34 گاڑیاں ضبط

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کو معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ پولیس ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کو موثر بنانے کے لیے جہاں سیول اور پولیس انتظامیہ نے عوام سے بار بار لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم کئی عناصر ان اپیلوں کو مسترد کر رہے ہیں۔ اس لیے اب پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف اپنا شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے اور آج اسی مہم کے تحت 34 گاڑیوں کو ضبط کر کے چالان کیا گیا ہے۔ یہ گاڑیاں لاک ڈاؤن کے باوجود چل رہی تھیں۔

اس دوران پولیس نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ 35 ایسے افراد سے 17500 روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا ہے جو بغیر ماسک کے گھوم رہے تھے۔ پولیس نے ترال، اونتی پورہ، پامپور اور کھریو کے عوام سے لاک ڈاؤن کی پاسداری کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔

Last Updated : Jul 26, 2020, 11:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.