پلوامہ:شکایات کے ازالے اور ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی وانی نے ڈی پی ایل پلوامہ میں پولیس ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اجلاس میں 108 ریٹائرڈ پولیس افسران نے شرکت کی۔Police Retired Officers Association Meting
میٹنگ کے آغاز میں ایس ایس پی پلوامہ نے میٹنگ میں شرکت کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالنے پر شرکاء کا خیرمقدم کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سابق پولیس افسران کو یقین دلایا کہ پولیس ہمیشہ ان کے اختیار میں ہے اور وہ خود کو الگ تھلگ محسوس نہ کریں۔
ایس ایس پی پلوامہ نے پولیس افسران کو یقین دلایا کہ وہ اب بھی پولیس تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ اپنی شکایات/مسائل کے ازالے کے لیے کسی بھی وقت کسی بھی پولیس افسر یا پولیس یونٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Police Public Meet Held in Tral: پلوامہ کے کارمولہ، ترال میں پولیس - پبلک دربار کا انعقاد
محکمہ پولیس کی جانب سے ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کے وارڈز کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں جنہیں مذکورہ اقدامات کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے پڑھ کر سنایا گیا۔اس کے علاوہ ریٹائر ہونے والوں کے اعزاز میں اور ان کی خیریت کے طور پر مختلف تحائف جن میں کمبل، بی پی اپریٹس اور شوگر ماپنے والی کٹس شامل ہے ان میں تقسیم کی گئیں۔