ETV Bharat / state

اونتی پورہ: پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد - طاہر سلیم

عوام نے اونتی پورہ علاقے میں منشیات کی وباء، سڑکوں پر کوڈے کرکٹ کی موجودگی، ٹریفک جامنگ اور دیگر مسائل پولیس کی نوٹس میں لائے۔

اونتی پورہ: پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد
اونتی پورہ: پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 6:29 PM IST

عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تال میل کو بنائے رکھنے کے لیے آج پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں ایک عوامی دربار منعقد ہوا جس میں نزدیکی دیہات سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈرس، مزہبی رہنما، نمبردار، چوکیداروں اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔

عوامی دربار میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری کئے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کئے گئے تھے۔

حاضرین نے اونتی پورہ علاقے میں منشیات کی وباء، سڑکوں پر کوڈے کرکٹ کی موجودگی، ٹریفک جامنگ اور دیگر مسائل پولیس کی نوٹس میں لائے۔

عوام نے اونتی پورہ پولیس کی طرف سے شروع کی گئی منشیات مہم کو سراہتے ہوئے اسے جاری رکھنے کی اپیل کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے بتایا کہ آج کے عوامی دربار کا مقصد عوام کے ساتھ بہتر تال میل کو مستحکم کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے اور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ منشیات کی مہم میں اپنا تعاون ادا کریں۔
عوام نے اونتی پورہ پولیس کی اس پہل کا خیر مقدم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.