اونتی پورہ( پلوامہ):اونتی پورہ پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت ڈی پی ایل ایل اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں دو درجن غریب خواتین کو سلائی مشینیں دی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ایس پی ڈی پی ایل ہلال خالق بٹ، اور ایس ڈی پی او اونتی پورہ ممتاز علی بھٹی بھی موجود تھے
استفاده حاصل کرنے والی خواتین نے پولیس کی اس پہل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کا دل جیت لیا ہیں کیونکہ سیلائی مشین سے انہیں روزگار حاصل ہوگا اور وہ اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام منعقد ہونے چاہیے۔
مزید پڑھیں:
- Free Medical Camp In Tral نورپورہ ترال میں میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد
- Sewing Machine Distribution In Aurangabad خواتین کو ہنر مند بنانے کے لیے گلوبل اور رہبر فاؤنڈیشن کا خوش آئند اقدام
اس موقع پر ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر نے میڈیا کو بتایا کہ سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس نے خط افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کا خیال رکھتے ہیں اور دو درجن خواتین میں سلائ مشینیں تقسیم کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس قسم کے پروگرامز مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاشی طور پسماندہ خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔