ETV Bharat / state

Cop Dies During Road Accident in Pampore پانپور سڑک حادثے میں پولیس اہلکار کی موت - سرینگر جموں قومی شاہراہ سڑک حادثہ

ضلع پلوامہ میں چندہارا کے قریب سرینگر جموں قومی شاہراہ پر منگل کی صبح ایک المناک سڑک حادثے میں پولیس کانسٹیبل کی موت واقع ہو گئی۔ Police Constable Dies in Pampore Road Accident

پانپور سڑک حادثے میں پولیس اہلکار کی موت

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 5:07 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے پانپور علاقے میں ایک پولیس کانسٹبل کی موت اس وقت ہو گئی جب اس کی آلٹو کار، جس میں وہ سفر کر رہا تھا، پانپور میں ایک ڈیوائیڈر کے ساتھ ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ خون میں لت پر پولیس اہلکار کو نزدیک اسپتال پہنچایا گیا جہاں معالجین کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔‘‘ہلاک ہوئے کانسٹیبل کی شناخت بشیر احمد کچھے ولد غلام محی الدین ساکنہ نیگو، بریواڑہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، ایک آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK04H-0495 ،جسے بشیر احمد کُچھے چلا رہا تھا، قدیم سرینگر - جموں شاہراہ پر گالندر، پانپور کے قریب تیز رفتاری کے باعث ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوائیڈر کے ساتھ ٹکرانے کے سبب گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔ جسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: Two killed as Tractor Turns Turtle: جنوبی کشمیر کے پامپور میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد ہلاک

معلوم ہوا ہے کہ فوت شدہ پولیس کانسٹیبل جموں و کشمیر پولیس میں سلیکشن گریڈ کانسٹیبل کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور پولیس چوکی آری پل، ترال میں تعینات تھا۔ پولیس اسٹیشن پانپور نے اس معاملے کی نسبت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ادھر، میڈیکل آفیسر ایس ڈی ایچ پانپور، ڈاکٹر بلال احمد، نے حادثے میں فوت ہوئے پولیس اہلکار کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو پولیس اہلکاروں کے سپرد کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.