پلوامہ: ضلع پلوامہ کی پولیس لائن میں ان پولیس اہلکاروں کی یاد میں ایک تقریب منعقد ہوئی جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جان بحق ہوئے۔ اس تقریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائن پلوامہ میں کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ان پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا، جنہوں نے قوم کے امن اور سالمیت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ اس تقریب میں ضلع کے سبھی پولیس افسران نے شرکت کی۔
پولیس یادگاری دن کے موقع پر اے ایس پی تنویر احمد نے شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا۔ اس دوران ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہوں نے ملک کی امن اور خوشحالی کے لیے اپنی عظیم قربانیاں دیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی تنویر احمد نے افسروں اور جوانوں کو قوم پرستی کے جذبے کو ابھارنے اور ملک کے وقار اور ترقی کے لیے لگن و جوش کے ساتھ اپنا حصہ ڈالنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں:
ڈی پی ایل اونتی پورہ میں پولیس یادگاری دن منایا گیا
پولیس افسران نے پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب میں شرکت کرکے ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے علاوہ ضلع ڈوڈہ کے مختلف پولیس شہداء کے لواحقین خصوصی طور مدعو کیے گئے تھے اور انہوں نے بھی بہادر شہداء کو خراج پیش کیا۔ جبکہ اس موقع پر پولیس نے اس دن کے حوالے سے ایک والی بال ٹورنامنٹ کا بھی انقعاد کیا گیا۔