ETV Bharat / state

ترال: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو دکاندار گرفتار - کورونا وائرس کے دو معاملات

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں پولیس نے دو دکانداروں کو گرفتار کیا ہے۔

ترال؛ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو دکاندار گرفتار

author img

By

Published : May 22, 2020, 5:52 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔

اس ضمن میں ایس ایچ او ترال نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ترال بالا میں کا ڈی مسجد کے نزدیک ایک دوکاندار کے نزدیک عوام کی ایک بڑی تعداد جمع تھی حالانکہ اس سے پہلے بھی دکانداروں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر متنبہ نہ کیا گیا تھا تاہم وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب پولیس نے ایک بار پھر مزکورہ دکان کے سامنے عوام کا جم غفیر دیکھا تو لاک ڈاؤن کے چلتے اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے دکان مالکان فیاض احمد بٹ، اور مزمل احمد بٹ ساکنان ترال کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر زیر نمبر 45/2020 درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کی سراہنا کرتے ہوئے ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ ترال سب ضلع میں کورونا وائرس کے دو معاملات سامنے آنے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.