ETV Bharat / state

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری - رسیونگ اسٹیشن کا مطالبہ

ترال میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کر رمضان المبارک کے ایام میں مقامی لوگوں کو کئی مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

author img

By

Published : May 3, 2021, 1:58 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ترال میں سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کر رمضان المبارک کے ایام میں مقامی لوگوں کو کئی مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

ترال: سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

اس معاملے پر آری پل کے رہائشی جاوید احمد خان کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے صرف ترال علاقے میں ہی بجلی فیس میں اضافہ کیا ہے اس کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آری پل میں ایک رسیونگ اسٹیشن کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو اب تک پورا نہیں کیا گیا ہے۔

وہیں سورج سنگھ نامی ایک شہری نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلمان بھائیوں کو سحری اور افطاری کے اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی سے سخت مشکلات درپیش ہیں لیکن حکام اس تعلق سے بے خبر ہے، اسے کسی چیز کی فکر نہیں ہے۔

عارفہ نامی ایک خاتون نے ایل جی اور ضلع انتظامیہ سے بجلی سپلائی میں کٹوتی نہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.