ETV Bharat / state

Appointment of AIIMS Awantipora Director: ایمز کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نامزدگی سے عوامی حلقے میں خوشی - work on aiims awatipora

مرکزی صحت وزارت نے لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر انوپ بنرجی کو ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حکمنامہ میں بتایا گیا کہ یہ تقرری کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔Appointment of AIIMS Awantipora Director

people-hail-appointment-of-ist-executive-director-aiims-awantipora
ایمز کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نامزدگی پر عوامی حلقے خوش
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 10:03 PM IST

اونتی پورہ: مرکزی صحت وزارت نے لیفٹیننٹ جنرل انوپ بنرجی کو ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور نامزد کیا ہے اس فیصلے کو عوامی سطح پر خیرمقدم کیا جا رہا ہے، تاہم عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اونتی پورہ میں بن رہے ایمز پر جاری کام میں سرعت لائی جائے۔Appointment of AIIMS Awantipora Director

ایمز کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نامزدگی پر عوامی حلقے خوش

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ٹاؤن ویلفیئر کمیٹی اونتی پورہ کے چیئرمین محمد لطیف بٹ نے بتایا کہ ایمز اونتی پورہ کے لیے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی یقیناً خوش آئند ہے اور اس سے عوامی حلقوں میں کافی خوشی پیدا ہو گئی ہے۔ محمد لطیف بٹ نت بتایا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایمز اونتی پورہ میں تعمیراتی کام کچھوے کی چال چل رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایمز کے لیے مقامی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ اس علاقے نے قربانیاں بہت دی ہیں۔

وہیں ترال سے تعلق رکھنے والے نور محمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اونتی پورہ میں ایمز کی تعمیر سے پورے کشمیر کے لوگوں کو فائده ملے گا اور اب یہاں کے بیماروں کو بیرون ریاست علاج کے لیے نہیں جانا پڑے گا۔ نور محمد کا کہنا تھا کہ انوپ بنرجی کی تعیناتی سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ اب یہ پرائمر انسٹچوٹ جلد تیار ہوگا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ کہ سنہ 2016 میں جموں کے سامبہ اور کشمیر کے اونتی پورہ میں سرکار نے دو ایمز اداروں کو منظوری دی تھی تاہم امیز اونتی پورہ میں کام بہت سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ وہیں عوام کے مطابق ایمز اونتی پورہ کی تکمیل سے وادی میں شعبہ طب میں انقلاب پیدا ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.