ETV Bharat / state

People are Facing Difficulties ترال میں عوام کو مشکلات کا سامنا

ترال میں انتظامیہ کی جانب سے ترقی سے متعلق بلند و بانگ دعوے کئے جارہے ہیں تاہم زمینی صورتحال انتظامیہ کے اس دعوے کی قلعی کھولتی ہے، سڑکو کی خستہ حالی سے لے کر بنیادی سہولیات کے فقدان کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

عوام کو مشکلات کا سامنا
عوام کو مشکلات کا سامنا
author img

By

Published : Mar 4, 2023, 4:22 PM IST

عوام کو مشکلات کا سامنا

ایک طرف جہاں ایل جی انتظامیہ عوام کو تمام لازمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا دعویٰ کر رہی ہے اور اس حوالے سے آئے دن سرکاری اشتہارات کی بھرمار بھی نظر اتی ہے تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا ترال علاقہ ابھی ترقی کے اس مقام پر پہنچ نہیں پائی ہے جہاں یہ تمام تر دعوے کئے جارہے ہیں۔ سب ضلع ترال جو کہ ایک سو بیس دیہات پر مشتمل ہے، عوام کو اس دور میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ جہاں ہر گھر کو نل سے پانی فراہم کیا جاتا ہے لیکن شاجن پونزو نامی بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ کسمپرسی کے شکار ہیں، لیکن سمجھ ہی نہیں آتا کہ انہیں پبلک پوسٹ کے لیے بھی ایگریمنٹ کرانے پر دباو ڈالا جا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ غریبی کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں لیکن سرکار کی جانب سے انکی مدد کے بجائےانہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔
ترال کے عوام کا ماننا ہے کہ یہاں انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں گامراج سڑک پر انہدامی مہم کر کے لاکھوں روپے مالیت کے دیوار زمین بوس کیے لیکن افسوس ناک امر ہے کہ نہ ہی انتظامیہ نے نوٹس جاری کی اورنہ ہی کوئی اطلاع دی گئی، بلکہ تمام قواعد وضوابط کو بالاے طاق رکھا گیا ہے۔ ترال کے دور دراز علاقوں میں رہایش پزیر افراد کا کہنا ہے کہ سرکار کی جانب سے غریبوں کے لیے مکانات فراہم کرنے کا دعوی تو کیا جاتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی بھی سینکڑوں کنبے کچے آشیانوں میں رہنے کو مجبور ہیں جسکی وجہ سے سرکاری دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے

تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری کا ماننا ہے کہ ضلع کے دیگر علاقوں کی طرح ترال بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور یہاں بھی کئی بڑے پروجیکٹ مکمل ہوے ہیں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام شد ومد سے جاری ہے جبکہ عوامی مسائل کے ازالے کے لیے بلاک دیوس پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Snowfall hits life in Kashmir پلوامہ میں برفباری کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.