ETV Bharat / state

توہین آمیز تبصرے کے خلاف ترال میں پرامن احتجاج - فاروق احمد ترالی

احتجاجیوں نے کہا ایسے عناصر جموں و کشمیر کے امن کو آگ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ پرستوں کے رنگ میں رنگ بھرنے سے اجتناب کریں اور آپسی بھائی چارے کو قائم ودائم رکھیں۔

توہین امیز تبصرے پر ترال میں پرامن احتجاج

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 6:45 PM IST

جموں خطے کے ریاسی علاقہ میں بھارت رکھشا منچ نامی تنظیم کے ذریعے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر جہاں اہالیان وادی غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں وہیں آج جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں عوام نے ایک پرامن احتجاج کیا۔

پرامن ریلی خانقاہ فیض پناہ سے لیکر مین مارکیٹ تک نکالی گئی۔ جلوس کی قیادت سٹیزن کونسل کے سربراہ فاروق احمد ترالی کر رہے تھے جنہوں نے کہا کہ ایک مسلمان قطعی طور پر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ایل جی انتظامیہ کو چاہیے کہ بھارت رکشا منچ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے۔

توہین امیز تبصرے پر ترال میں پرامن احتجاج

انہوں نے مزید کہا ایسے عناصر جموں و کشمیر کے امن کو آگ لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فرقہ پرستوں کے رنگ میں رنگ بھرنے سے اجتناب کریں اور آپسی بھائی چارے کو قائم ودائم رکھیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق ترالی نے بتایا کہ گستاخانہ ریمارکس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور اس گندی ذہنیت والے بابا کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.