پلوامہ: ایک ایسے وقت میں جب کہ غلام نبی آزاد سمیت دیگر سیاسی قائدین ان دنوں جموں و کشمیر میں ’’پبلک آؤٹ ریچ پروگرام‘‘ کے تحت اجتماعات اور ریلیاں منعقد کر رہے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے بھی اندرون خانہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’پی ڈی پی بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح الیکشن کے لیے تیار ہے۔‘‘ PDP on Assembly polls
پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایک سیاسی جماعت ہمہ وقت الیکشن کے لیے تیار رہتی ہے، پی ڈی پی بھی اس کے لیے ہمیشہ اور ہر وقت تیار ہے۔ جس وقت الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابات کا بغل بجاتا ہے اس وقت دیکھا جائے گا اور ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے کیونکہ عوامی حکومت جمہوریت کی روح ہوتی ہے۔‘‘ PDP Spokesperson Harbakhsh Singh on Assembly Polls
جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری کے حالیہ بیان پر کہ وہ دفعہ 370 کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جدوجہد کریں گے، ڈاکٹر ہربخش نے بتایا کہ وہ اس ضمن میں کچھ نہیں کہہ سکتے یہ بخاری کا اپنا موقف اور اپنی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’البتہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پی اے جی ڈی (PAGD) کے بینر تلے اس حوالے سے جدوجہد جاری رکھے ہوئی ہے اور جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری کی واپسی تک یہ جنگ جاری رہے گی۔‘‘
مزید پڑھیں: BJP Leader on JK Assembly Polls: بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ