ETV Bharat / state

Fake PMO Officer Issue کشمیر میں کرن پٹیل جیسے کئی نٹور لال گھوم رہے ہیں، ہربخش سنگھ - فرضی آفیسر کرن پٹیل

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے پی ایم او افسر معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کرن پٹیل جیسے کئی نٹور لال گھوم رہے ہیں ان پر بھی کارروائی کی جانی چاہیے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 21, 2023, 8:37 AM IST

کشمیر میں کرن پٹیل جیسے کئی نٹور لال گھوم رہے ہیں، ہربخش سنگھ

ترال: قویل ترال میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سینیئر لیڈر و ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے زیڈ پلس سکیورٹی میں مختلف حساس علاقوں کا دورہ کرنے اور جموں و کشمیر میں فرضی پی ایم او افسر کے طور پر ظاہر کرنے والے گجرات کے شخص کے ذریعہ سرکاری خدمات حاصل کرنے پر حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے یہاں کی موجودہ انتظامیہ کی جانب سے کیے جا رہے سیکورٹی انتظامات کی قلعی کھل جاتی ہے ۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے کہا کہ جہاں ایک طرف یہاں کی انتطامیہ عسکریت پسندوں کے دور دراز رشتہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے سے گریز نہیں کرتی وہیں گجرات سے ایک فرضی پی ایم او افسر کرن پٹیل پانچ مہینوں تک انتظامیہ کو نچاتا رہا جس کی اعلی سطحی تحقیقات ہونی چاہیے کیونکہ کہ ایک سیریس ایشو ہے جس کے لیے متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : Fake PMO Officer Issue تاریگامی نے فرضی پی ایم او افسر معاملے پر حکومت کو نشانہ بنایا

ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے مزید بتایا کہ سیکورٹی اداروں کو اس ہائی پروفائل سیکورٹی بریچ میں تمام تر زاویوں سے تحقیقات کرنا چاہیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کشمیر میں کرن پٹیل جیسے کئی نٹور لال گھوم رہے ہیں جن کو ڈویژنل کمشنر سطح یا ڈی سی سطح کے افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جو کہ سرکاری مراعات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اسلیے ایجنسیوں کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرینگر میں پولیس نے پی ایم او آفس سے تعلق رکھنے کا دعویٰ کرنے والے گجرات کے ایک فرضی آفیسر کرن پٹیل کو ایک ہوٹل سے گرفتار کیا جس نے گزشتہ پانچ ماہ سے کئی مرتبہ سرکاری خرچے پر کشمیر کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے سیکورٹی اداروں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.