ذرائع کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کی شناخت پنزگام پلوامہ کے شوکت احمد ڈار جو کہ پچھلے چار سالوں سے سرگرم تھے، ٹہاب پلوامہ کے مظفر احمد اور سوپور کے عرفان احمد کے طور پر بتائی جا رہی ہے۔
تینوں عسکریت پسندوں کا تعلق حزب المجاھدین تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ حفاظتی اہلکاروں کو گزشتہ شب پنزگام میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد اہلکاروں نے علاقے کو محاصے میں لے لیا تھا۔
قصبہ پلوامہ میں موبائل انٹرنٹ خدمات منقطع ہیں، وہیں دالیپرہ میں عام شہری کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال ہے۔