ETV Bharat / state

ترال: پنر زلمی نے جیت لی ٹرافی

author img

By

Published : Feb 21, 2021, 8:25 PM IST

موسم سازگار ہونے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں کھیل سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہوئی ہیں۔ آج نہر پریمیئر لیگ کے چوتھے سیزن کا فائنل پنر زلمی اور رائزنگ الیون شالہ درمن کے درمیان کھیلا گیا، جس میں پنر زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے فائنل کا مقابلہ اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

paner zalmi won final match of naher premier league tral
پنر زلمی نے جیت لی ٹرافی

تفصیلات کے مطابق پنر زلمی نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پنر زلمی نے مقررہ دس، اوورز میں 164رنز اسکور کیے۔

دیکھیں ویڈیو

ہدف کا تعاقب کرنے اتری رائزنگ شالہ درمن محض 114 رنز بناکر پویلین لوٹ چکی اور اس طرح پنر زلمی نے ٹرافی اپنے نام کی۔

پنر زلمی کے نسار احمد کو بہترین کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ جبکہ شالہ درمن کے کامران کو مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی نے کپواڑہ کا دورہ کیا

سینکڑوں تماشائیوں نے میچ کا براہ راست نظارہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنر زلمی کے کپتان شبیر احمد کھانڈے نے انتظامیہ سےاپیل کی کہ نہر کھیل گاہ کی طرف توجہ دینے کی از حد ضرورت ہے کیونکہ ترال میں کھیل گاہوں کی عدم دستیابی سے کھلاڑیوں کو پہلے ہی مشکلات درپیش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.