ETV Bharat / state

Bear Attack creates panic in Pulwama : چھ افراد کو زخمی کرنے والے ریچھ کی تلاش جاری - پلوامہ ریچھ کی تلاش جاری

’’ریچھ کے حملے میں نصف درجن افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔‘‘

چھ افراد کو زخمی کرنے والے ریچھ کی تلاش جاری

author img

By

Published : Jun 25, 2022, 5:34 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گذشتہ روز ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے تقریباً چھ افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ گرچہ محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے فوری طور علاقے میں پہنچ کر ریچھ کی تلاش شروع کر دی تاہم دو دن سے مسلسل تلاش کے باوجود عملہ ریچھ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ چھ افراد کے زخمی ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ Panic Grips Pulwama Villages after Bear Attack

چھ افراد کو زخمی کرنے والے ریچھ کی تلاش جاری

گذشتہ روز ٹہاب علاقے میں کچھ افراد باغات کی طرف جا رہے تھے اور اچانک ان پر ایک ریچھ حملہ آوار ہوا جس میں غلام حسن اور عبدالرشید نام کے دو مقامی باشندے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور ضلع اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک شدید زخمی کو نازک حالت میں سرینگر ریفر کر دیا گیا۔ Panic in Pulwama after Bear Attacks مقامی باشندوں کے مطابق ریچھ نے ٹہاب میں دو افراد کو زخمی کرنے کے بعد نوہار اور ملپورہ علاقے کی جانب رخ کیا جہاں اس نے بشیر احمد ڈار، منظور احمد ڈار، بلال احمد ڈار اور عبدالسلام نامی افراد کو زخمی کر دیا۔

ریچھ کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری طور ٹیم کو روانہ کر دیا جنہوں نے ریچھ کو پکڑنے کے لیے متعدد مقامات پر پنجرے نصب کیے۔ ہفتہ کو دوسرے روز بھی لگاتار ریچھ کو پکڑنے کی کارروائی جاری ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوگوں نے کہا کہ ’’ریچھ کی جانب سے نصف درجن افراد کو زخمی کرنے کے اطلاع کے بعد لوگ گھروں سے باہر جانے میں خوف محسوس کر رہے ہیں۔‘‘ دریں اثناء، محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو پکڑنے تک عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.