ضلع پلوامہ کے امیرآباد، ترال میں پنچایت بلڈنگ کو پنچایت سیکریٹریٹ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ امیرآباد علاقے میں پنچایت گھر کو پنچایت سیکریٹریٹ میں تبدیل کرنے کی افتتاحی رسم میں پی آر آئی نمائندوں، مقامی باشندوں سمیت بی ڈی او ڈاڈسرہ نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ آنگن واڈی، جل شکتی، اریگیشن عملہ، آشا ورکرز، اینمل ہیسبنڈری اور سی ایس سی ورکرز بھی موجود تھے۔ Panchayat Secretariat Inaugurated in Tral
ای ٹی وی بھار ت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی ڈی او ڈاڈسرہ فاروق احمد میر نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کے 24 اپریل پروگرام کے پیش نظر نیشنل پنچایت کانفرنس کا اہتمام ہو رہا ہے اس سلسلے میں یو ٹی کی تمام پنچایتوں کو پنچایت سیکریٹریٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ آج اسی حوالے سے امیرآباد، ترال میں مقامی پنچایت گھر کو پنچایت سیکٹریٹریٹ میں تبدیل کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔‘‘ BDO Dadsara on Panchayat Secretariat
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا اصل مقصد پنچایتوں کو با اختیار بنانا ہے، جسکے لیے مرکزی سرکار ہر وقت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس پیش رفت کے دور رس نتائج نکلیں گے۔ اس موقع پر منعقدہ مختصر تقریب کے دوران پنچایتوں کو باوقار بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔