اونتی پورہ پولیس Awantipora Policeکے اشتراک سے منعقد کیے گئے پنچک ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ ضلع پلوامہ کے انڈور اسٹیڈیم پانپور Indoor Stadium Pampore میں کھیلا گیا۔
پنچک ٹورنامنٹ میں جنوبی کشمیر South Kashmir کے تقریباً تمام اضلاع سے آئے کھلاڑیوں بشمول خواتین نے شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق ٹورنمانٹ کے انعقاد کا مقصد Panchak Tournament organised in Pamporeنوجوانوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرنے، انہیں بہترین پلیٹ فارم مہیا کرنے کے علاوہ انہیں سماجی و دیگر برائیوں سے دور رکھنا ہے۔
انڈوری اسٹیڈیم پانپور Indoor Stadium Pamporeمیں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف، ایس ڈی پی او، پرنسپل ڈگری کالج پانپور کے علاوہ جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے کھلاڑیوں کی خاصی تعداد بھی پروگرام میں موجود رہی۔
ٹورنامنٹ کے اختتام Panchak Tournament Concludesپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔