ETV Bharat / state

پانپور: ٹریفک قوانین کی بیداری کے لیے ریلی کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 19, 2021, 8:46 PM IST

ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں بتیسویں روڈ سیفٹی مہینے کے تحت منگل کو جموں و کشمیر پولیس نے ایک ریلی کا اہتمام کیا۔

پانپور: ٹریفک قوانین کی آگہی سے متعلق ریلی کا اہتمام

پانپور پولیس نے منگل کو نیشنل روڈ سیفٹی ماہ پروگرام کا انعقاد کرتے ہوئے پولیس سٹیشن پانپور سے ایک ریلی نکالی جو قصبہ پانپور کے مختلف علاقوں سے گزری۔

ریلی میں شریک پولیس افسروں اور دیگر شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڑس اٹھائے ہوئے تھے جن پر روڈ سیفٹی کے حوالے سے مختلف تحرریں رقم کی گئی تھیں۔

ریلی کے دوران قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹروں کو صحیح اور محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں جانکاری کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ان میں پوسٹرس بھی تقسیم کیے گئے۔

ایس ڈی پی او پانپور امتیاز احمد نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ڈرائیور حضرات کو صحیح ڈرائیونگ کے بارے میں جانکاری دینا ہے تاکہ روز بروز پیش آنے والے سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

انہوں نے ڈرائیور حضرات سے محفوظ ڈراوئیونگ کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اس مرتبہ روڑ سیفٹی آگہی مہم، 18جنوری سے 17فروری، ایک مہینے تک جاری رہے گی، اس سے قبل یہ پروگرام ہفتہ وار بنیادوں پر ہوا کرتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.