ETV Bharat / state

پانپور : انتظامیہ کی جانب سے کورونا بیداری مہم - جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ ـ

لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسی مہم چلانا کورونا واٸرس کے خلاف جیت کا باعث بن سکتی ہے۔

corona
corona
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 6:44 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل پانپور میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے متعلق بیداری مہم شروع کی۔ اس دوران تحصیلدار پانپور، ایس ایچ او اور بی ایم او پانپور کی سربراہی میں عام راہگیروں کے علاوہ ٹرانسپورٹروں کی سمپلنگ کی گٸ، تاکہ کرونا واٸرس کے انفیکشن کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

وہیں دوسری طرف اس مہم کے تحت انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والے افراد اور ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کاروآٸی کرتے ہوۓ جرمانہ وصول کیا۔

مہم کے دوران عام لوگوں سے زیادہ کرایہ وصولنے پر ٹرانسپورٹروں سے بھی جرمانہ وصول کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر مکمل طور عمل پیرا ہو جائیں۔

کورونا بیداری مہم

مہم کے دوران انتظامیہ کی طرف سے ٹرانسپورٹروں اور عام راہگیروں میں مفت ماسکس بھی تقسیم کۓ گۓ۔ تاکہ کرونا واٸرس جیسی مہلک بیماری پر مکمل طور قابو پایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے
فرضی تصادم کے خلاف نیشنل کانفرنس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج

عام لوگوں نے تحصیل انتظامیہ کے ایسے اقدامات کی سراہانہ کی، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسی مہم چلانا کورونا واٸرس کے خلاف جیت کا باعث بن سکتی ہے۔

تحصیلدار پانپور اشتیاق محی الدین نے کہا 'اس مہم کا مقصد لوگوں کو کورونا واٸرس سے بچانے کے ساتھ ساتھ انہیں راحت پہنچانا بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.