ETV Bharat / state

گپکار الائنس کا شیرازہ بکھر چکا ہے: بی جے پی

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:57 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے گپکار الائنس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’گپکار گینگ سے لوگ کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔‘‘

گپکار الائنس کا شیرازہ بکھر چکا ہے: بی جے پی
گپکار الائنس کا شیرازہ بکھر چکا ہے: بی جے پی

گپکار الائنس کو ’’قصہ پارینہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی کا کہنا ہے کہ ’’گپکار الائنس کو مفاد پرستی کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا، لیکن اب اس کی بنیادیں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمزور ہو رہی ہیں۔ اب یہ محض دو کنبوں کا گٹھ بندھن رہ چکا ہے۔‘‘

ان خیالات کا اظہار بی کے پی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے ہفتہ کو ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ایک پروگرام کے حاشیے پر نامہ نگاروں کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔

سنیل شرما نے بتایا کہ ’’پی اے جی ڈی (Peoples Alliance for Gupkar Declaration) نے اپنے مفادات کے لیے ایک گینگ بنائی تھی لیکن اب اس میں شامل لوگ اس سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی (PAGD) مفتی فیملی اور عبداللہ فیملی کا ایک گٹھ بندھن کے سوا کچھ نہیں۔

سنیل شرما نے دعویٰ کیا کہ ’’بی جے پی کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں ہے اور یہ بی جے پی ہی تھی جس نے جو کہا وہ کر کے دکھایا۔ دفعہ 370 کی منسوخی کا معاملہ ہو یا سید علی گیلانی کی موت ہو، یہاں کی سرزمین پر خون کا ایک بھی قطرہ نہیں بہا۔‘‘

انہوں نے سابق وزراء اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’ان کے دور اقتدار میں یہاں کے قبرستان بھر گئے جس کا جواب ان لیڈروں کو دینا پڑے گا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان سیاسی جماعتوں نے یہاں کے لوگوں کو اٹانومی اور سیلف رول کے سبز باغ دکھائے اور خود ساختہ نعروں سے عوام کو گمراہ کیا۔ اور اب اپنے سیاہ کارناموں پر پردہ پوشی اور حقیر مفادات کی تکمیل کے لیے گپکار گینگ بنائی، لیکن ہم اب ایسا نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.