پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں وقت پر بارش نہ ہونے کی وجہ سے وادی بھر میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور کسانوں میں بھی کافی تشویش پائی جارہی تھی۔ رواں برس دھان کی فصل کو اگانے کے لیے وقت پر پانی میسر نہیں تھا جس کے سبب ضلع کے اکثر علاقوں میں دھان کی فصل نہیں اگائی گئی۔
بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ ناخوش نظر آرہے ہیں۔ کسانوں کے مطابق دھان کی پنیری لگانے کے وقت پانی نہیں تھا، جب کہ بے موسم بارش اور ژالہ باری نے دھان کی فصل کو کافی نقصان پہنچایا۔ Paddy Cultivation sees Decline
کسانوں نے بتایا کہ دھان کی کاشت کرنے کے لیے درکار پانی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وجہ سے کسان دھان کے کھیتوں کو سیب کے باغات میں تبدیل کرنے لگے ہیں۔ کسانوں نے بتایا کہ وادی بھر میں آبی ذخائر ختم ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر میں پانی کی کمی ہورہی ہے اور اس کا اثر ہماری کھیتی باڑی پر پڑ رہا ہے۔ significant decrease in paddy production
کسانوں کے مطابق ان ذخائر کو بچانے کے لیے نہ تو انتظامیہ کوئی اقدامات کر رہی ہے اور نہ ہی لوگ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انتظامیہ ہر بار دھان کی فصل اگانے کے لیے وقت پر پانی فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے جس کی وجہ سے سال در سال دھان کی فصل میں نمایاں کمی نظر آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Flash Floods Damage Crops: پانی کا ریلہ کھیتوں میں داخل، دھان کی فصل کو شدید نقصان