ETV Bharat / state

پانپور: ‎سڑک حادثے میں ایک ہلاک دو زخمی - چار افراد میں سے ایک کی موقع پر ہی موت

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر گالندر میں دلدوز سڑک حادثے میں ایک شخص کی موقع پر موت ہوئی جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

‎سڑک حادثے میں ایک ہلاک دو زخمی
‎سڑک حادثے میں ایک ہلاک دو زخمی
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 6:57 PM IST

قصبہ پانپور کے گالندر میں قومی شاہراہ پر اُس وقت ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جب اونتی پورہ سے پانپور کی طرف جا رہی ایک ڈمپر ٹیپر گاڑی نے ایک سویفٹ کار کو ٹکر مار دی۔ اس کے نتیجے میں سویفٹ میں سوار چار افراد میں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوئی جبکہ مزید دو افراد کو شدید زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور منقل کیا گیا ہے۔ جن کا اسپتال میں علاج و معالجہ ہو رہا ہے۔

‎سڑک حادثے میں ایک ہلاک دو زخمی

حادثے کے فوراً بعد پانپور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر گاڑی کے نیچے دبے دو زخمیوں کو بچا لیا ہے، تاہم ایک شخص کی اس حادثے میں موت واقع ہو چکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کا حکومت سے منڈی کھولنے کا مطالبہ

پولیس کے مطابق حادثے میں محمد رضا ولد جمال احمد ہلاک ہوئے ہیں، جکہ رفاقت احمد ولد بشیر احمد اور معشوق احمد ولد محمد رمضان شدید طور پر زخمی ہوئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.